12 ستمبر 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پاکستان کے شہر کراچي اور لاھور ميں آتش سوزي کے واقعات ميں سيکڑوں پاکستانيوں کي ہلاکت پر پاکستاني حکومت اور عوام کو دلي تعزيت پيش کي ہے-

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کے نام اپنے تعزيتي پيغام ميں صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کراچي اور لاھور کے سانحات پر پاکستانی عوام سے ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کے عوام اور حکومت اس غم ميں پاکستاني عوام کے ساتھ برابر کے شريک ہيں- صدر کے تعزيتي پيغام ميں آيا ہے کہ انہيں ان سانحات ميں قيمتي جانوں کے ضياع پر دلي صدمہ پہنچا ہے-
صدر نے اپني تعزيتي پيغام ميں مرنے والوں کے لئے مغفرت، زخميوں کے شفائے عاجل اور، لواحقين کے لئے صبر جميل کي دعا کي ہے-
.....
/169